عابد چودھری: ٹریفک قوانین پرعمل نہ کرنےکا بڑھتا رحجان، واڈنز اور شہریوں میں تلخ کلامی کا باعث بننے لگا۔ وارڈن کی جانب سے شہری کو قوانین کی پاسداری کا کہا جاتا ہت تو لوگ چالان اور سزا کو انا کا مسئلہ بنا کر اپناغصہ ڈیوٹی پر موجود وارڈن پر اتارتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی پر چالان کا جرمانہ 200 سے بڑھا کر 2 ہزار کرنے سمیت ٹریفک کی صورتحال میں بہتری کے لئے بغیر لائسنس جرمانہ بھی بڑھا کر 2 ہزار روپے کرنے کا حکم دیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے اس حکم پر فوری عمل درآمد کا آغاز کر دیا تھا۔ پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائی تو عمل میں لائی جارہی ہے لیکن ساتھ ہی اس کا دائرہ بڑھانے کے لئےسیف سٹیز کیمروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
گاڑی لیکر نکلنا ہے تو لائسنس ہونا لازمی ہے، ٹریفک وارڈنز نے بغیر لائسنس دلہے کو بھی نہ چھوڑا۔ شادی یادگار بنانے کےلئے چالان ہی کاٹ دیا اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس 2 ہزار روپے کا چالان جاری کردیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ سی ٹی او لاہور نے مزید سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔