ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

Earthquake
کیپشن: Earthquake
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کےاضلاع، سوات، لوئر دیر، بونیر، شانگلہ، بشام اور گردونواح میں آج علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت3.8، گہرائی 120 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

تاہم حیدرآباد اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز حیدرآباد سے 70 کلومیٹر مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ 4 روز قبل پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس سے کئی عمارتیں لرز اٹھی تھیں، کراچی میں زلزلے کی شدت 4.1 بتائی گئی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer