ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغوں کے شہر کی فضا بدستور آلودہ، سانس لینا بھی دشوار ہوگیا

Lahore Pollution
کیپشن: Lahore Pollution
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) باغوں کا شہر آج بھی فضائی آلودگی کی زد میں، دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر براجمان، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 366 تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ایئرکوالٹی انڈیکس پر آلودگی کی شرح کوٹ لکھپت 555، گلبرگ مراتب علی روڈ پر 530،انارکلی بازار 513، مال روڈ 465، ماڈل ٹاؤن 440، ٹاؤن شپ 429، فتح گڑھ 413 اور ڈی ایچ اے فیز8 میں 408 ریکارڈ کی گئی۔ فضائی آلودگی سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر وبائی بیماریاں پھوٹنے لگیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیدیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع صاف رہے گا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا، شہرمیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہوگا۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کی حالیہ شرح ناقابل برداشت ہے، آلودگی سے بھری فضا کے باعث سانس، گلا ، نزلہ زکام اور آنکھوں میں جلن کی شکایات عام ہیں، سموگ کینسر جیسے موذی مرض میں بھی مبتلا کر سکتی ہے، فضائی آلودگی سے محفوظ رہنے کیلئےشہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور موٹر سائیکل سوار خصوصی طور پر ہیلمٹ لازمی پہنیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer