ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میراڈونا کی چوری ہونیوالی گھڑی بھارت سے برآمد، ملزم گرفتار

Maradona watch
کیپشن: Maradona watch
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی دبئی سے  چوری ہونے والی قیمتی گھڑی بھارت سے برآمد ہوگئی جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق بھارتی پولیس نے 37 سالہ ملزم کو آسام سے گرفتار کیا ہے، سوئس ساختہ قیمت گھڑی واجد حسین نامی شہری کے پاس سے برآمد ہوئی، ملزم دبئی سے گھڑی چرانے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے بھارت فرار ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق واجد حسین نامی شخص2016 سے دبئی کی ایک فرم میں کام کررہا تھا، جہاں فٹبالر میرا ڈونا سے متعلق چیزیں محفوظ تھیں، میرا ڈونا کی گھڑی کی قیمت 26 ہزار ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے، گھڑی کی پشت پر فٹ بالر کی تصویر بنی ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی گھڑی پر میراڈونا کی جرسی کے نمبر 10 کے علاوہ ان کے دستخط بھی موجود ہیں،اس قیمتی گھڑی کو میرا ڈونا کے لیے ان کی مرضی کے مطابق بنایا گیا تھا۔

ریاست آسام کے علاقے شیوساگر تھانے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش روشن نے بتایا کہ دبئی کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات پر کارروائی کی گئی تھی۔