ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف تاجر جاں بحق

12 Dec, 2020 | 11:26 PM

Arslan Sheikh

( اسرار خان ) لاہور کے معروف تاجر رہنما زاہد عبداللہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گئے، تاجر رہنماؤں نے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر ڈالا ۔

سونے کے تاجر اور انجمن تاجران کے رہنما زاہد عبداللہ کو ڈاکوؤں نے تحصیل فیروزوالہ میں کوٹ عبدالمالک ڈوگر چوک کے قریب روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔ اسی دوران زاہد عبداللہ نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔ مضروب میو ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

مقتول نائب صدر انجمن تاجران لاہور سعید مغل کے داماد بھی تھے۔ جن کے قتل کی اطلاع ملنے پر تاجروں کی بڑی تعداد میو ہسپتال پہنچ گئی۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران لاہورمجاہد مقصود بٹ سمیت دیگر تاجروں نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ 

مزیدخبریں