اقرار الحسن پر قاتلانہ حملے کا ڈراپ سین

12 Dec, 2020 | 10:59 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر اقرار الحسن پر تشدد کا معاملہ، پولیس نے واقعہ میں ملوث 7 ملزم دھر لئے ۔
اقرار الحسن پر ڈیفنس کے علاقہ لالک جان چوک کے قریب تشدد کیا گیا۔ خبر منظر عام پر آنے کے بعد سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی ہدایت پر ڈیفنس اے پولیس نے مجموعی طور پر 7 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صاعد عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان میں عزت اللہ، انسان اللہ، سمیع اللہ، عبدالستار، ثناء اللہ، احسان اللہ اور ادبار گل شامل ہیں۔

ملزم ہلڑ بازی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ ملزموں کی ویڈیو بنانے پر اقرارالحسن اور ان کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں