عثمان بزدار بھی ارطغرل غازی کے مداح نکلے

12 Dec, 2020 | 09:44 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ترکش ڈرامے ارطغرل کے مداح نکلے، ڈرامے کے مرکزی کردار اداکار اینگن التان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار اینگن التان کو پاکستان آمد پر ایوان وزیر اعلیٰ خصوصی دعوت پر بلایا گیا۔ اینگن التان نے وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ وزیراعلی پنجاب نے اینگن التان کی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں خوبصورت اداکاری کی تعریف کی۔

ترکش اداکار اینگن التان نے پاکستانیوں کی اپنے لیے محبت پر وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر بھی کیا۔ ترکش اداکار کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی تھی۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ترک ڈرامہ سیریز ” ارطغرل غازی” کے مرکزی کردار انگین التان دو روزہ دورے کے بعد ترکی روانہ ہوگئے۔ اینگن التان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی تھی۔ 

مزیدخبریں