اداکارہ ثنا خان کے ہنی مون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

12 Dec, 2020 | 05:19 PM

Malik Sultan Awan

(ویب ڈیسک) بالی وڈ انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثنا خان ان دنوں اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ جنت نظیر وادی کشمیر کے سیر  سپاٹے کر رہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثنا خان شوہر کے ہمراہ سیر کے لئے  جنت نظیر وادی کشمیر میں برف باری کا مزہ لے رہی ہیں.انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کشمیر کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ثنا خان کی برف سے ڈھکی خوبصورت وادی کشمیر کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سابق اداکارہ ثنا خان رواں سال نومبر میں بھارت کے عالم دین مفتی انس سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں