شہر کی معروف ترین مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی

12 Dec, 2020 | 04:59 PM

Arslan Sheikh

 ( فہد علی ) ٹمبر مارکیٹ کے علاقے میں جوتوں کے گودام میں آتشزدگی، ریسکیو نے چھ گھنٹے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا مگر لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

ریسکیو کے مطابق راوی روڈ کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں تین منزل بلڈنگ میں بنے جوتوں کے گودام میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگی۔ گودام میں پلاسٹک دانہ اور جوتوں کی باعث آگ نے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو نے چھ گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر لاکھوں مالیت کا جوتوں کا سامنا کر کر راکھ ہو گیا۔

واضح رہے لاہور کے علاقہ گلبرگ میں بلند وبالا پلازہ حفیظ سنٹر میں بھی آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، آگ نے تیسری اور چھوٹی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ صبح 6 بجے  لگنے والی آگ نے حفیظ سنٹر کی دوسری منزل کو دیکھتے ہی دیکھتے لپیٹ میں لے لیا۔ عمارت کی دوسری منزل پر ایک موبائل، کمپوٹر اور لیپ ٹاپ کی دکان تھی جہاں ریپیرنگ اور خریدو فروخت کا کام کیا جاتا تھا اس دکان کے اندر شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی اردگرد کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا تھا۔          

مزیدخبریں