لاہور جلسہ،کارکنان نہ لانے والے ارکان اسمبلی پر تشویش کی لہر دوڑ گئی

12 Dec, 2020 | 04:04 PM

M .SAJID .KHAN

(عمر اسلم)پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ رنگوں سے بھرپور ہوگا۔مریم نواز نے خواتین ارکان اسمبلی کو مختلف رنگ الاٹ کردئیے۔خواتین ارکان اسمبلی اورکارکن مختلف رنگ کے دوپٹے پہنیں گی۔مخصوص رنگ کی چوڑیاں،بیجز،سکارف اور ماسک بھی پہنے جائیں گے۔ کارکنان نہ لانے والے ارکان اسمبلی نے بھی کوششیں تیزکردیں۔

تفصیلات کے مطابق کل لاہور میں گریٹر اقبال پارک ہونےو الے پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،بارش کے باوجود گراؤنڈ میں کرسیاں لگادی گئیں، جنریٹر، اور دیگر سامان بھی پہنچنا شروع ہوگیا۔مریم نواز نے خواتین ارکان اسمبلی کو مختلف رنگ الاٹ کردئیے،خواتین ارکان اسمبلی اوراُن کی کارکن مختلف رنگ کے ڈوپٹے پہنیں گے،خواتین ارکان اسمبلی مخصوص رنگ کی چوڑیاں،بیجز اور ماسک بھی پہنے کراجلاس گاہ میں آئیں گی۔کارکنوں کی شناخت کے لئےمخصوص رنگ کےسکارف بھی پہنانا ہوں گے،ایم پی اے عائشہ رضا کو سرخ،عائشہ غوث پاشا کو جامنی رنگ الاٹ کردیا گیا،کرن ڈار کو پیلا،ثنیہ عاشق پنک،سنبل ملک حسین کو اورنج رنگ الاٹ کیاگیا،بشریٰ بٹ سیاہ،کنول پرویز سفید،راحت افزا کو نیلا رنگ الاٹ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں 13 دسمبر کا مینار پاکستان میں مسلم لیگ ن کی میزبانی میں جلسہ شہر کے ارکان اسمبلی کو کارکنان لانے کا ٹاسک ایک ہزار سے بڑھا کر بارہ سو کارکنان پر کردیا گیا،12 سو مرد کارکنان کے ہمراہ ڈھائی سو خواتین کارکنان بھی لانے کی ہدایت کی گئی،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈرز کی مانیٹرنگ کے لئے ہر حلقہ کی علیحدہ علیحدہ کرسیاں لگائی جا رہی ہیں،جو ارکان اسمبلی کارکنان نہ لا سکا اس کی سرزنش کی جائے گئی پارٹی نے واضح کر دیا۔

مزیدخبریں