اوپن مارکیٹ میں ادرک کی فروخت 1000روپے فی کلو تک پہنچ گئی

12 Dec, 2020 | 04:37 PM

Shazia Bashir

نبیل ملک: گزشتہ دنوں کی طرح آج بھی شہر میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا تاہم مہنگائی کا طوفان آج بھی اسی طرح برقرار ھے، ادرک مسلسل دوسرے روز بھی 25 روپے مہنگی، 7 دن میں ادرک 120 روپے مہنگی ہوئی، آج کی سرکاری قیمت 650 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں ادرک کی فروخت 1000روپے فی کلو تک پہنچ گئی ھے۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آج سیب 120 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 150 سے 170 تک فروخت جاری، امرود 5 روپے کمی کے بعد 90 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 120 روپے تک فروخت جاری، کیلا 76 روپے درجن پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 روپے تک فروخت جاری، ناریل 145 روپے فی عدد پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 165 سے 170 روپے تک فروخت جاری، انگور 175 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 200 سے 240 روپے تک فروخت جاری۔

فروٹر 78 روپے درجن پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 روپے تک فروخت جاری، کینو 78 روپے درجن پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 روپے تک فروخت جاری، مسمی 90 روپے درجن پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 120 سے 140 روپے تک فروخت جاری، انار 350 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 400 سے 450 روپے تک فروخت جاری، آلو کی قیمت میں مسلسل گراوٹ جاری، مزید 3 روپے کمی کے بعد 50 روپے کلو ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں 70 سے 80 روپے تک فروخت جاری، پیاز 2 روپے کمی کے بعد 48 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 60 سے 70 روپے تک فروخت جاری، ٹماٹر 115 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 140 سے 150 روپے تک فروخت جاری، سبز مرچ 197 روپے کلو، اوپن مارکیٹ میں 250 تک فروخت جاری۔

شملہ مرچ 93 روپے کلو، اوپن مارکیٹ میں 120 روپے تک فروخت جاری، لہسن دیسی 10 روپے اضافے کے بعد 275 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 300 سے 325 روپے تک فروخت جاری، لہسن چائنہ 190 روپے کلو، اوپن مارکیٹ میں 225 روپے تک فروخت جاری، ادرک آج مسلسل دوسرے روز بھی 25 روپے مہنگی۔

7 دن میں 120 روپے مہنگی ہوئی، آج کی سرکاری قیمت 650 روپے کلو ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں ادرک کی فروخت 900 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، گاجر دیسی 47 روپے کلو، گاجر چائنہ 83 روپے کلو، مولی 25 روپے کلو، ساگ 32 روپے کلو، لیموں 45 روپے کلو کا ھو گیا- شہریوں کا کہنا ھے کہ منڈی اور اوپن مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹ پر کوئی عمل درآمد نہیں ھو رھا، حکومت سے مطالبہ ہے کہ منافع خوروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

مزیدخبریں