ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام

12 Dec, 2020 | 05:39 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام، کئی ماہ سے متاثرہ ٹرین شیڈول کو دھند نے مزید متاثر کردیا، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔


ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی گرین لائن ایکسپریس  3 گھنٹے 10 منٹ ، تیزگام ایکسپریس  2 گھنٹے  30 منٹ تاخیر کا شکار رہی،  علامہ اقبال ایکسپریس  2 گھنٹے عوام  ایکسپریس 4 گھنٹے  55 منٹ، کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے 10 منٹ، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے    تاخیر کا شکار رہی۔

فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، جعفر ایکسپریس 3  گھنٹے  30 منٹ ،قراقرم ایکسپریس  2 گھنٹے 30 منٹ،  شاہ حسین ایکسپریس  2  گھنٹے، پاکستان ایکسپریس 6 گھنٹے  15 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

دوسری جانب لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس شام 3 بجے کی بجاۓ شام 3بجکر30 منٹ پر، لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کی بجاۓ شام 5بجکر 30 منٹ پر، لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی16ڈاؤن کراچی ایکسپریس  شام 5 بجے کی بجاۓ رات 8بجے، لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی 34ڈاون شاہ حسین ایکسپریس ساڑھے سات بجے  کی بجاۓ رات  ساڑھے آٹھ ك بجے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں