پی ڈی ایم کاجلسہ روکنے کیلئے فیصلہ کن اجلاس طلب

12 Dec, 2020 | 02:50 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) پی ڈی ایم جلسے کو کس طرح روکا جائے؟ حکومت نے صوبائی سب کمیٹی برائے امن وامان کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم جلسے کو کس طرح روکا جائے؟، پنجاب کے بڑوں نے فیصلہ کن اجلاس طلب کرلیا، اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں سمیت دیگر امور پر فیصلے ہوں گے، اجلاس میں وزیر قانون، چیف سیکرٹری، پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ کے افسران شریک ہوں گے، جبکہ پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کا راستہ نہ روکنے کا اعلان کردیا،ان کا کہہناتھا کہ شہر میں کسی جگہ کنٹینر نہیں لگائے جائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر طلب کیے گئے صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی اجلاس میں جلسے پر حکومتی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے فیصلوں پر ہر صورت عملدآمد کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب نے سب کمیٹی کو ہدایات پر عملدرآمد کی واضح ہدایات بھی دے دی ہیں۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمن کا نوازشریف اور آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ،13 دسمبر کے لاہور جلسہ کے علاؤہ تازہ ترین صورت حال تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے ملک میں تیزی سے بدلتی صورت بارے دونوں کو آگاہی دی۔تینوں لیڈرز میں مسلسل کوآرڈینیشن رکھنے پہ بھی اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تینوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مزاکرات نہیں ہوں گے لانگ مارچ استعفوں اور حکومت مخالف تحریک پر بات چیت کی گئی۔

اسلام آباد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام لاہور میں جلسہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج آسلام اباد سے لاہور روانہ ہوں گے مولانا فضل الرحمان لاہور میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان کل پی ڈی ایم کے جلسہ کی صدارت کریں گے۔

مزیدخبریں