ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوےسٹیشنوں پر پولیس کمانڈوز تعینات، سکیورٹی ہائی الرٹ

ریلوےسٹیشنوں پر پولیس کمانڈوز تعینات، سکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) آئی جی ریلوے کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ، لاہور ریلوے سٹیشن میں سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں و دیگر ریلوے تنصیبات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ریلوے پولیس کی اضافی نفری کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ٹرینوں میں بھی گشت ملازمین کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اے آئی جی ایڈمن پاکستان ریلوے پولیس ملک محمد عتیق نے ریلوے سٹیشن لاہور پر شو آف فورس کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر اے آئی جی ایڈمن کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کے لئے ریلوے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریلوے تنصیبات اور ریلوے مسافروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

قبل ازیں کورونا وائرس سے بچاؤ اور مسافروں کے تحفظ کے لئے سختی کی گئی تھی، ریلوے حکام نےریلوے سٹیشن اور ٹرین میں بغیر ماسک آنے والے مسافروں کو 5 سو روپے جرمانے کا فیصلہ کیا تھا،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور عامر نثار چوہدری کی ہدایت پر ڈی سی او ریلوے شیریں حنا اصغر نے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

ڈی سی او ریلوے شیریں حنا کا کہناتھا کہ بغیر ماسک سفر کرنے اور ریلوے سٹیشن پر آنے والے مسافروں کو جرمانہ کیاجارہا ہے،ریلوےسٹیشن اور ٹرینوں کے اندر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد بھی کروایا جارہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer