( وقاص احمد ) جوہڑ ٹاؤن پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا، ملزم حیدر علی نے چند روز قبل جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ کی تھی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم حیدر نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کی سربراہی میں ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حیدر علی کو گرفتارکرلیا۔ ملزم سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔