پی آئی سی پر حملہ کرنیوالے وکلا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

12 Dec, 2019 | 10:11 PM

Arslan Sheikh

( یاور ذوالفقار ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی آئی سی پر حملہ کرنے والے وکلا کو چودہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا، عدالت نے سرکاری وکیل کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عبدالقیوم نے پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت کی، پولیس نے سخت سکیورٹی حصار میں وکلا کو منہ پر کپڑا ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا۔ سرکاری وکیل نے ملزموں کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ جس پر ملزموں کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ پولیس کی جانب سے بے گناہ وکلا کو گرفتار کیا گیا۔

وکلا نے استدعا کی کہ پولیس نے وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے لہذا تمام وکلا کا میڈیکل کرایا جائے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا، عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو 26 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

مزیدخبریں