سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار

12 Dec, 2019 | 06:39 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد علی ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب ہے، جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں دوسو روپے کا مزید اضافہ دیکھا گیا۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے پر خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کیا۔

صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں دوسو روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت چوراسی ہزار آٹھ سو روپے جبکہ بایئس قیراط فی تولہ سونا ستتر ہزار سات سو تینتیس روپے رہی۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے پر بالخصوص خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ سونے کے زیورات شادیوں میں معاشرتی روایت کے طور پر پہنے جاتے ہیں اس لئے سونے کی قیمتوں میں اضافے سے عام شہری بری طرح متاثر ہوگا۔

دوسری جانب صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی افضل کا کہنا ہے کہ رواں کاروباری ہفتے عالمی مارکیٹ میں سونے کی مانگ بڑھی ہے اس لئے بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا رہے گا۔

مزیدخبریں