شیخ رشید نے 14دسمبر کو ریلوے ہیڈکوارٹر میں اجلاس طلب کر لیا

12 Dec, 2019 | 04:49 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے 14دسمبر کو ریلوے ہیڈکوارٹر میں اجلاس طلب کر لیا، اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہوگئی، اجلاس میں ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے 14دسمبر کو ریلوے ہیڈکوارٹر میں طلب کیے گئے اجلاس میں ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی گئی، گزشتہ 15 دنوں میں مسافر و مال گاڑیوں کی آمدنی کی تفصیلات سمیت گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ٹرین انجنوں کے فیل ہونے کی وجوہات بھی طلب کی گئی ہیں۔

ورکشاپ میں بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب سمیت ڈی ایس ریلوے ورکشاپ کو گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ چیف کنٹرولر سٹورزریلوے سےگزشتہ ایک سال کے دوران اسکریپ کی فروخت کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

جبکہ خسارے کا شکار ٹرینوں کو منافع بخش بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائےگا۔ تمام چیف اور پرنسپل افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں