(سعدیہ خان) سرد ہواؤں نے باغوں کے شہر کا رخ کر لیا، لاہور میں آج صبح سے وقفے وقفے سےہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہےجس سے خنکی بڑھ گئی ۔
شمال مغربی ہواؤں نے باغوں کے شہر لاہور میں پڑاؤ ڈال دیا، لاہور میں ابررحمت برسنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، سموگ کی شدت میں بھی کمی آگئی، ذرائع کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی 480 سے کم ہو کر 300 تک پہنچ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کاآج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بادل برسنے کی نوید سنادی۔