لیسکو صارفین اضافی ادائیگی کیلئے کمر کس لیں

12 Dec, 2019 | 04:04 PM

Shazia Bashir

سٹی42:  لیسکو صارفین ساڑھے سات ارب کی اضافی ادائیگی پر بے حال، دسمبر کا بلنگ سرکل آج سے شروع، صارفین تین ارب 65 کروڑ کی اضافی ادائیگی کیلئے کمر کس لیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی بجلی کے صارفین پر عائد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بجلی بن کر گری، لیسکو نے 5 ماہ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پرساڑھے 7 ارب اضافی وصول کئے۔  مئی سے لیکر ماہ ستمبر تک مسلسل بجلی کے بلوں میں اضافی رقم وصول کی گئی، ماہ مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 ارب 11 کروڑ اضافی لئے گئے۔

ماہ جون اور جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ ساڑھے 3 ارب روپے وصول کی گئی۔ماہ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ 3 ارب 33 کروڑ ماہ نومبر میں وصول کئے گئے، ماہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ 3 ارب 65 کروڑ آئندہ بلوں میں وصول کی جائیگی، لیسکو ماہ دسمبر کا بلنگ سائیکل آج سے شروع کرے گی۔

بلنگ سائیکل کے دوران 3 ارب 65 کروڑ روپے اضافی وصول کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں