وقار گھمن: دل والے ہسپتال پر وکلاء کے دھاوے کے بعد باقی ہسپتالوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ جناح ہسپتال میں بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔
گزشتہ روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی واقعہ کے بعد حکومت کی جانب سے ہسپتالوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری ہسپتالوں میں تعینات کی گئی ہے۔
پولیس کی ڈنڈا بردار فورس او پی ڈی، ان ڈور اور ایمرجنسی کے باہر موجود ہے۔ وکلاء کے ممکنہ احتجاج کے باعث ہسپتالوں کے باہرنفری کوتعینات کیا گیا ہے۔