(درنایاب) کمشنر لاہور سیف انجم نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوباغوں کے شہر کی بہتری کے لئے اہداف دے دیئے۔
کمشنر آفس دیو سماج روڈ پر ہونے والے اجلاس میں کمشنر لاہور سیف انجم نے ایم سی ایل کو پیچ ورک کیلئے لاہور کی تمام اہم سڑکوں کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی،چیف آفیسر علی عباس بخاری، ڈائریکٹر ورکشاپ ایم سی ایل و دیگر نے شرکت کی۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ ایم سی ایل کی گاڑیوں میں ٹریکرز نصب کرائے جائیں گے، کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی کہ ٹریکرز کی تنصیب سے تیل و مینٹیننس بچت، کارکردگی کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔
کمشنر نے لٹریچر اُردو بازار بنانے کے لیے کنسلٹنٹ سے پریزنٹیشن جلد تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے، لاہور اُردو بازار کے پبلشرز و دیگر سٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کریں گے۔