مانگا منڈی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ

12 Dec, 2019 | 11:52 AM

Sughra Afzal

 (عابد چودھری) مانگا منڈی کے علاقے میں تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے ملتان روڈ پر اوکاڑہ سے آنے والی تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں اشرف،جمیل،بشری،اختر وغیرہ شامل ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں