وکلاء کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلایا جائے: گرینڈ ہیلتھ الائنس

12 Dec, 2019 | 09:59 AM

Sughra Afzal

(بسام سلطان) گرینڈ ہیلتھ الائنس اور پی ایم اے نے کہا ہے کہ سکیورٹی رینجرز کو دی جائے، مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلایاجائے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی وزیرصحت اور وزیر قانون سے استعفیٰ لیا جائے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے تمام ہسپتالوں میں سکیورٹی کی ذمہ داری رینجرز کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کیس ملٹری کورٹ میں چلایا جائے۔

پی ایم اے اور جی ایچ اے نے مطالبہ کیا کہ اگلے 24گھنٹے میں سکیورٹی بل آرڈیننس کے ذریعے لایا جائے، ایسا نہ کیا گیا تو پی آئی سی میں مکمل سروسز معطل جبکہ دیگر ہسپتالوں میں کالے ربن باندھ کر کام کیا جائے گا۔

مزیدخبریں