اینی میٹیڈ فلم تین بہادر 14 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

12 Dec, 2018 | 11:06 PM

Shazia Bashir

(زین مدنی حسینی) لولی وڈ انڈسٹری کی نئی اینی میٹیڈ فلم تین بہادر وائز آف دی وارئرز چودہ دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اینی میٹیڈ فلم تین بہادر کی تیسری سیریز وائز آف دی وارئیرز آرہی ہے جس کا پریمیئر شو سنے پیکس سینما میں ہوا جہاں بچے بھی اپنے والدین کے ساتھ شریک ہوئے اور انتہائی خوش نظر آئے۔

اداکارہ فضاء علی اور گلوکار علی عظمت بھی اپنے بچوں کے ساتھ فلم دیکھنے پہنچے ان کا کہنا تھا کہ بچوں کیلئے فلمیں ریلیز ہونی چاہیئں۔ فلم کی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی ریلیز پر بے حد مطمئن ہیں۔ بچوں کے لیے معیاری اور موضوعاتی فلموں کی ریلیز سے ان میں سیکھنے کی صلاحیتیں مزید بڑھیں گی کیونکہ فلم سکھانے کے لیے ایک معیاری پلیٹ فارم ہے۔

مزیدخبریں