ایف آئی اے کی کاروائی ملزم گرفتار

12 Dec, 2018 | 07:18 PM

سٹی42 : ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کے حوالے سے کاروائی،  حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو اندرون شہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ شروع ہے۔ اور اسی سلسلے میں ایف آئی اے نے اندرون شہر بھاٹی گیٹ میں کاروائی کرتے ہوے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم محمد کامران کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔

مزیدخبریں