ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ برادران 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

 خواجہ برادران 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
کیپشن: City42 Khawaja Saad Rafique
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق  کو احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے روبرو پیش کیا گیا۔نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ50 کنال زمین دے کر 40 کنال زمین لی اور 40 کنال کی پلاٹنگ نہیں کی جاسکتی جبکہ سوسائٹی کی رجسٹریشن بھی جعلی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نےکہا کہ لوگوں کو ایسی زمین فروخت کی گئی، جو ان کے نام پر ہی نہیں۔ پیراگون کے نام پر عوام سے کروڑوں کا فراڈ کیا گیا۔ پیراگون کے پاس کل زمین 1100کنال ہے، سات ہزار کنال نہیں۔ اربوں کی ٹرانزیکشن کی گئیں اور انکے اکاؤنٹ میں سو ملین موجود ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ کمپنی ریکارڈ کی جانچ کے لیے خواجہ برادران کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

خواجہ برادران کے وکیل ملک امجد نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے جو سوالنامہ بھیجا ہے۔ اس کا تحریری جواب دیا گیا۔ پرویز مشرف کے دور میں تین سال تک کرپشن اور اثاثوں کے حوالے سے انکوائری چلتی رہی جس کے بعد کہا گیا کہ کوئی ثبوت نہیں ملا۔

خواجہ برادارن کے وکیل نے مزید کہا کہ عدالت کو تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ خواجہ برادران پیراگون کے مالک ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ خواجہ برادران کو سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں، گھرسے لائے گئے ناشتے کو واپس بھیجا گیا اور واش روم میں بھی کیمرے لگے ہیں۔

عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ جو ملزمان ریمانڈ پر اُن کے پاس جاتے ہیں انہیں سہولیات دی جائیں، اگر باتھ روم میں کیمرے لگے ہیں تو فوری ہٹائے جائیں، کسی نے نماز باجماعت پڑھنی ہے تو اسے جانے دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خواجہ برادران کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب حکام نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے حراست میں لیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer