ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اساتذہ سے پیسے بٹورنے لگی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اساتذہ سے پیسے بٹورنے لگی
کیپشن: City42 - Punjab Food Authority
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ سے ترقیوں کے نام پر پیسے بٹورنے لگی، کارپوریشن سکولوں کے اساتذہ نے پیسے بٹورنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ مرزا غلام حسین کیخلاف سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈی ایم او کو درخواست جمع کرادی۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس ہال روڈ کے باہر سی ڈی جی ایل سکولوں کے اساتذہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ کارپوریشن سکولوں کا سروس سٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے ریٹائرڈ اساتذہ کو پینشن نہیں ملتی۔ سی ڈی جی ایل سکول جوڑے پل کے ہیڈ ماسٹر غلام مصطفیٰ نے سٹی 42 سےگفتگو کرتے ہوئےالزام لگایا کہ ترقیوں کے نام پر اے ڈی ایڈمن مرزا غلام حسین نے محمد اقبال سے 60 ہزار، سلامت مسیح سے 13 ہزار، عابد جٹ سے 1 لاکھ 10 ہزار، ظفر اقبال ہیڈ ماسٹر سے 1 لاکھ 10 ہزار اور اسحاق کمیانی سے 1 لاکھ روپے بٹورے ۔

کارپوریشن اساتذہ نےمبینہ طور پربٹورے گئے پیسوں کی واپسی کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈی ایم او لاہورکو درخواست جمع کرادی ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ پیسوں کی واپسی تک احتجاج جاری رہےگا۔ جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا غلام حسین کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer