ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ برادران کی عدالت پیشی ، راستے بند، شہری غصے سے لال پیلے

 خواجہ برادران کی عدالت پیشی ، راستے بند، شہری غصے سے لال پیلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں آج پیشی کے پیش نظر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف راستوں کو کنٹینرز  اور خار دار تاریں لگا کر بند کردیا گیا جس پر شہری غصے سے آگ بگولہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو  آج نیب  احتساب عدالت میں پیش کرے گا۔ جہاں نیب پراسیکیوٹر ان کے ریمانڈ کی استدعا کرے گا۔  اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کنٹینرز اور خار دار تاریں لگا کر راستے بند کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہائی پروفائل مقدمات کی سماعت کی وجہ سے روز روز راستوں کی بندش اور رکاوٹوں نے زندگی اجیرن کردی ہے، وقت پر سکولز، کالجز ، یونیورسٹیز اور دفاتر  پہنچنا دشوار ہوگیا۔

Sughra Afzal

Content Writer