پنجاب اسمبلی میں کون کونسے بلز پیش کیے جائیں گے؟

12 Dec, 2018 | 10:24 AM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت آج قانون سازی کےعمل کا آغاز کرے گی۔ پنجاب اسمبلی میں آج 6 بلز پیش کیے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چودھری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت 11 بجے شروع ہوگا۔ غیر سرکاری کارروائی میں آج جیل خانہ جات اور محکمہ داخلہ سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی اجلاس میں آج کی سرکاری کارروائی میں 6 بلز شامل کیے گئے ہیں۔ پنجاب پریونشن آف کانفلیکٹ آف انٹرسٹ بل 2018، پنجاب رائٹ ٹو پبلک سروسز بل 2018 بھی آج ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ڈومیسٹک ورکرز بل 2018 اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ بل 2018 بھی سرکاری کارروائی کا حصہ ہوگا ۔

پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ترمیمی بل 2018 اور  پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ترمیمی بل 2018 بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں