نیب کا شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کرنے کا فیصلہ

12 Dec, 2018 | 09:27 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (سعود بٹ) آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی زیر حراست اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی مشکلات ختم نہ ہوسکیں۔ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جلد احتساب عدالت سے جیل میں تفتیش کے حوالے سے رجوع کیا جائے گا۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ابھی آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین مکمل نہیں ہوئی۔

شہباز شریف کی اسلام آباد سے کوٹ لکھپت جیل واپسی منتقل ہونے پر تفتیش کی جائے گی۔اس سے قبل نیب لاہورنے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سے جیل میں تحقیقات کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مزیدخبریں