(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے تمام قسم کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے جاری کیا۔ جس کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن میں ہونیوالے تقرر و تبادلوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ہارڈ شپ تبادلوں کی اعلیٰ حکام سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو سکے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر کہیں تقرر و تبادلے بہت ضروری ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری حاصل کر کے یہ تبادلے ہوسکیں گے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے آئی اینڈ سی ونگ کے سیکرٹری محمد مسعود مختار نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔