ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورسمیت پنجاب بھرکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی فراہمی کا فیصلہ

لاہورسمیت پنجاب بھرکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی فراہمی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) حکومت پنجاب کا لاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز ، آئی سی یو بیڈز اور جدید آلات کی فراہمی کا فیصلہ، صوبائی ترقیاتی بورڈ نے 76 منصوبے پر عملدرآمد کروانے کے لیے 76 کروڑ کی منظوری دے دی۔

صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میں چیئرمین جہانزیب خان کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی بورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا ، جس کیں سیکرٹری افتخار علی ساہو سمیت ترقیاتی بورڈ کے دیگر ممبران نے شروکت کی، اجلاس مین لاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں 76 کروڑ کی لاگت سے وینٹیلیٹرز ، آئی سی بیڈز اور جدید آلات کی فراہمی کی جائے گی ۔ منصوبے پر عملدرآمد کروانے کے لیے 76 کروڑ کے فنڈز کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے، منصوبے کی تکمیل سے ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

مزید دیکھئے: