لاہور(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب۔انہوں نے کہا کہ لاہوراورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر چوبیس گھنٹے کام کیاجائے۔ پریم کورٹ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد نئے جذبے، عزم اور محنت سے کام کرکے منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہناتھا کہ منصوبے پر کام کرنے والے ورکرز اور ٹیکنیشنز کیلئے موثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ورکرز کو کام کے دوران ہیلمٹ پہنایا جائے اور حفاظتی اقدامات کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ پیکیج ون اور پیکیج ٹو کے بقیہ کاموں کی جلد تکمیل کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ متعلقہ ادارے تعمیراتی کام کو تیزی سے آگے بڑھائیں۔وزیر اعلی پنجاب نےکہاکہ مفاد عامہ کے اس عظیم الشان منصوبے میں بے پناہ تاخیر ہوچکی ہے،جن سیاسی عناصر کے باعث تاخیر ہوئی انہیں عام آدمی کی فلاح و بہبود سے کوئی غرض نہیں ہے۔
میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تاخیر کا ازالہ محنت ، محنت اور محنت سے کام کر کے کرنا ہوگا۔ اس موقع پرانھوں نے شعر بھی پڑھاکہ "مسافر شب کو اٹھتا ہے، جو جانا دور ہوتا ہے"۔ اس موقع پرمینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ، نیسپاک کے حکام، کنٹریکٹرز اور چائنہ ریلوے، نورینکو کے عہدیداران لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
مزید دیکھئے: