محکمہ خزانہ نے تمام سرکاری محکموں سے پی ایم یو کی رپورٹس طلب کرلیں

12 Dec, 2017 | 06:46 PM

علی رامے

 (سٹی42) پنجاب میں کمپنیوں کے بعد پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹس کی شاہ خرچیاں، پی ایم یوکے نام پر خزانے سے کروڑوں روپے وصول کیے جانے لگے، محکمہ خزانہ نے تمام سرکاری محکموں سے پی ایم یو کی رپورٹس طلب کرلیں۔

پنجاب میں کمپنیوں کے بعد مختلف سرکاری محکموں کے ماتحت منصوبوں کے تکمیل کے لیے علیحدہ سے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنائے گئے ہیں جہاں سرکاری اور ٹیکنورٹیس کوکو ان پی ایم یو کا ہیڈ بنایا جاتا ہے جہاں انہیں بھاری بھرقم تنخواہیں قومی خزانے سے دی جارہی ہیں اس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام سرکاری محکموں سے پی ایم یو کی رپورٹس طلب کرلیں ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام صوبائی محکموں سے اپنے متعلقہ پی ایم یو کی تمام تر تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطاق پی ایم یو میں سرکاری افسران کی تنخواہیں ،سالانہ اخراجات کی رپورٹ پیش کریں ۔ ذرائع کے مطابق محکموں سے پراجیکٹ کے دورانیہ مدت اور کام کرنے والے ملازمین کی بھی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور اور صوبہ بھر میں پچاس سے زائد پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنائے گئے ہیں جن کا مقصد منصوبوں کو بروقت مکمل اور ٹیکنکللٹیز فراہم کرنا ہے ہے۔

مزید دیکھئے:

مزیدخبریں