لاہور(سٹی42)عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جاب سے سانحہ ماڈل ٹاون پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرقانون کے استعفے کے لیے پلاننگ مکمل کرلی۔ دھرنے اور احتجاج کی متوقع تاریخ کا اعلان 14 دسمبر کو کیا جائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرقانون کے استعفے کے لیے احتجاج کی پلاننگ مکمل کرلی ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان چودہ دسمبر کو وکلاء کنونشن میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک نے ملک کے اہم شہروں میں بیک وقت دھرنے کی تجویز پرغور شروع کر دیا ہے جبکہ لاہور میں دھرنے کے لئے پنجاب اسمبلی، وزیراعلیٰ ہاوس اور ماڈل ٹاون کی جگہیں زیر غور ہیں
تاہم اس کا اعلان سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ مشاورت اور رابطوں کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
مزید دیکھئے: