(ریحان گل): قومی احتساب بیورو نے جسٹس ریٹائرڈ شاہ خاور کو سپیشل پراسیکیوٹر نیب مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کی آسامی پر ابھی تک تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے اور اہم کیسز کے پیش نظر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے جسٹس ریٹائرڈ شاہ خاور کو خصوصی طور پر تعینات کیا۔ شاہ خاور حدیبیہ پیپر مل کیس سمیت تمام اہم مقدمات میں نیب کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ شاہ خاور بحیثیت ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں