(سٹی 42): سندر کے علاقے لوہاراں والا کھوہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار طالبعلم کو کچل دیا، نوجوان کی ہلاکت پر اہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے لوہاراں والا کھوہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار طالبعلم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور نعشسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے متنقل کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا طالبعلم عظیم اختر موٹر سائیکل پر سکول جا رہا تھا۔ ٹرک قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔ فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کاجلد سراغ لگا لیں گے۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں