(سٹی42) جیلوں میں پیداہونے والے بچوں کا مستقبل بہتربنانے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات نے ایک اچھا فیصلہ کیا۔ جیلوں میں قیدی خواتین کے ہاں پیدا ہونے بچوں کا برتھ سرٹیفیکیٹ متعلقہ یونین کونسل سے بنوایا جائے گا۔
آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کی جانب سےلاہورسمیت پنجاب بھرکی جیلوں کےسپرنٹنڈنٹ کو خط لکھا ہے۔ خط کے مطابق جیلوں میں پیدا ہونیوالے بچوں کابرتھ سرٹیفکیٹ جیل کی بجائے متعلقہ اضلاع اورعلاقہ سے بنوایا جائے۔ اس سے قبل جیل میں پیداہونے والے بچوں کوبرتھ سرٹیفکیٹ جیلوں میں ہی بنتے تھے۔
آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ بچوں کا مستقبل بہتر بنانے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا اور گزشتہ 6ماہ میں پیدا ہونیوالے تمام بچوں کا ریکارڈ محکمہ داخلہ کو بھجوا دیا گیا، تمام بچے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں پیداہوئےاورصرف 2بچےکوٹ لکھپت جیل میں پیدا ہوئے جنکا برتھ سرٹیفیکیٹ متعلقہ یونین کونسل سے بنوایا گیا۔
مزید دیکھئے: