ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی اور غیر اسلامی ایجنڈے کو آگے نہ بڑھائیں: چودھری شجاعت حسین

غیر ملکی اور غیر اسلامی ایجنڈے کو آگے نہ بڑھائیں: چودھری شجاعت حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42)جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ اور پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت نے الیکشن قوانین کی آڑ میں ختم نبوت کے معاملے میں چھیڑ چھاڑ کی۔ سینیٹ سے ناموس رسالت سے متعلق قوانین کو تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ پر ایمان ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے۔ حکومت کو چا ہیےکہ وہ اس خطرناک کھیل سے باز رہے۔حکومت ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور اسے اپنے ہی ملک کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کا کوئی احساس نہیں ہے۔

چودھری شجاعت حسین نےسینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ حکمرانوں کے غیر ملکی اور غیر اسلامی ایجنڈے کو آگے نہ بڑھائیں۔ اسلام آباد میں ختم نبوت کے معاملے پر دھرنا بھی حکومت کی نااہلی اور ہٹ دھرمی کا نتیجہ تھا۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ آئندہ ایسی کوئی حرکت نہ کریں کہ ملک کو دوبارہ بحرانی کیفیت کا سامنا کرنا پڑے۔

 مزید دیکھئے: