صفِ اول کےاینکر پرسن ڈاکٹرعامر لیاقت نے سٹی نیوز نیٹ ورک جوائن کر لیا

12 Dec, 2017 | 09:53 PM

 (سٹی42) ممتاز مذہبی سکالر،ملک کے صف اول کے اینکرپرسن،پاکستان میں رمضان کی نشریات کے بانی،سابق وزیرمملکت ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نےسٹی نیوز نیٹ ورک کو جوائن کر لیا ۔ڈاکٹرعامرلیاقت حسین ملک کے ایسے ہردلعزیزاینکرپرسن ہیں جن کے شوز نے ریٹنگز کے تمام ریکارڈ توڑے ہیں۔

ڈاکٹرعامرلیاقت حسین اپنے دلنشین انداز گفتگوکی وجہ سے تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کے ساتھ خواتین میں بھی بے حدمقبول ہیں۔ مبارک اور فضیلت والی راتوں میں ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی رقت آمیز دعاؤں میں پوری قوم شامل ہوتی ہے۔

ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی شہرت ملک سے باہربھی پہنچ چکی ہے اورانہیں مسلم دنیا کی 500اہم اورطاقت ورشخصیات میں سے ایک قراردیا جاچکا ہے،ڈاکٹرعامرلیاقت حسین اب ٹوئنٹی فورنیوز کے ساتھ منسلک ہوچکے ہیں اوراب باقاعدگی سے یہاں پروگرام کریں گے۔

مزیدخبریں