موضع نوناریاں میں قبرستان کا قیام، زمین کے حصول کیلئے نوٹیفکیشن تیار

12 Dec, 2017 | 09:31 PM

 (سٹی42) موضع نوناریاں تحصیل سٹی میں قبرستان کے قیام کے لیے زمین کا حصول تاخیر کا شکار، 43 کنال زمین کے حصول کے سیکشن فور کا نوٹی فیکیشن تیار کر لیا گیا۔رائے عامہ کے مفاد کے لیے زمین کا حصول کیا جانا ضروی ہے۔

تحصیل سٹی شہر کی گنجان آباد تحصیل ہے اور یہاں کے مکینوں کے لیے قبرستان انتہائی ناگزیر ہے۔ موضع نوناریاں میں ترتالیس کنال کی جگہ منتخب کی گئی ۔ اس میں پرائیوٹ لینڈ بھی شامل ہے۔ رائے عامہ کے مفاد کے لیے زمین کا حصول کیا جانا ضروی ہے۔ زمین کے حصول کے لیے سیکشن فور کا نوٹی فیکیشن تیار کرلیا گیا۔ نوٹی فیکیشن کو لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بھیجا گیا، جہاں سے تصدیق درکار ہے جو تاحال نہیں ہوسکی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طاہر فاروق نے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ لکھا ہے کہ تصدیق کرکے فائل واپس ریونیو ڈیبارٹمنٹ بھیجی جائے۔ زمین کے حصول کے لیے سیکشن فور کا گزٹ نوٹی فیکیشن جا ری کیا جائے۔ گزٹ نوٹی فیکیشن کے بعد زمین کا حصول ممکن ہوگا، جس سے قبر ستان کی تعمیر ہو سکے گی۔

مزید دیکھئے:

1

مزیدخبریں