اسرار خان : شہر لاہور میں جیب تراش بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 16010 شہریوں کی جیبوں کا صفایا کر ڈالا
پولیس ریکارڈ کے مطابق جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 5290 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن جیب تراشی کی 3170 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،
ماڈل ٹاؤن ڈویژن جیب تراشی کے 2820 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2040، کینٹ ڈویژن میں جیب تراشی کے 1370 مقدمات درج ہوئے،۔سول لائنز ڈویژن میں 7 ماہ کے دوران جیب تراشی کی 1320 وارداتیں رپورٹ ہوئیں