افشاں رضوان :جشن آزادی کی اشیا کے سٹالز بیشتر افراد کے لیے عارضی روزی کمانے کا ذریعہ بن گئے ۔ دھرم پورہ کا رہائشی خواجہ سرا نے بھی سٹال لگا لیا۔
میاں چندا خواجہ سرا کا کہنا ہے کہ مانگنا کوئی اچھی بات نہیں۔ محنت میں عظمت ہے ، اپنا خرچ نکالنے کے لیے 14 اگست کا سجاوٹی سامان کا سٹال لگایا ہے ، اللہ کے کرم سے سٹال میں بہت برکت ہے، کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے نہیں پڑتے ہیں ۔محنت کر کے اپنا خود کا خرچ نکال لیتا ہوں ۔
خواجہ سرا کا کہنا تھا مریم نواز سے اپیل ہے کہ ہم جیسوں کے لیے بھی روزگار کے مواقع فراہم کریں ۔