سٹی 42: ملک بھر میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین ان دنوں انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہو جانے کے باعث ویڈیو کال، ڈاؤ ن لوڈ اور پیغام رسانی میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
گزشتہ جمعہ سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس سست ہونے کی شکایات سامنے آئیں ہیں ۔
ایک طرف آج نوجوانوں کے عالمی دن کا تھیم ہے کہ کلکس سے ترقی تک: پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں کے ڈیجیٹل راستےدوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کو واٹس ایپ انسٹاگرام سست ہونے کی وجہ سے میسج تک بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں بھی صارفین کو انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات سامنے آئی تھیں جس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ حکومت کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مخصوص مواد بلاک کرنے کے لیے نئے فائروال کی تنصیب کی جانچ انٹرنیٹ کی سست روی کا سبب ہے۔
اب کئی دنوں سے ایک بار پھر انٹرنیٹ کی سپیڈ انتہائی سست ہے ۔ تعلیمی و کاروباری معاملات زندگی رک گئے ہیں ۔ شہری پریشان ہیں ۔ ویڈیو کال ،ڈاون لوڈ تو دور کی بات لوگ سوشل میڈیا پر پیغام تک نہیں بھیج پا رہے ۔