ڈپٹی کمشنر پنجگور کی شہادت پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مذمت

12 Aug, 2024 | 11:06 PM

سٹی 42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مستونگ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی شہادت  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید ڈی سی ذاکر بلوچ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور فائرنگ سے زخمی  2 افراد عبدالملک  اور احمد جان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی شہادت پر دلی رنج ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ نے شہادت کا اعلی رتبہ پایا۔فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں