مستونگ  مسلح افراد کی فائرنگ، ڈپٹی کمشنر پنجگور شہید

12 Aug, 2024 | 11:01 PM

سٹی 42: مستونگ میں  کھڈکوچہ کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے  ڈپٹی کمشنر پنجگور شہید ہوگئے،

فائرنگ سے ایم پی اے رحمت بلوچ کے بھائی چیئرمین مالک جان سمیت دو افراد زخمی ہوئے ۔

، ریسکیو ذرائع کے مطابق  زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں سکیورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے ہیں

ڈپٹی کمشنر پنجگور  ذاکر بلوچ کے کمر میں گولی لگی تھی۔ڈپٹی کمشنر کی ہسپتال لاتے ہوۓ راستے میں زیادہ خون بہنے سے شہادت ہوگئی ۔

مزیدخبریں