سولر سسٹم  کنکشن کے گرین میٹرز بلیک میں فروخت

12 Aug, 2024 | 10:30 PM

 شاہد سپرا: شہر میں سولر سسٹم کنکشن میں استعمال ہونیوالے گرین میٹرز بلیک میں فروخت ہونے لگے، مارکیٹ میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹر کی قیمت پینتالیس ہزار روپے تک جا پہنچی
 مینوفیکچرز نے گرین میٹر کی قیمت چونتیس ہزار روپے تک مقرر کر رکھی ہے، مڈل مین مافیا نے سٹاک اٹھا کر مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دیئے ہیں، ہزاروں روپے کی اضافی ادائیگی کے باوجود صارفین کو مکمل دستاویزات کی فراہمی نہیں ہو سکی ہے،

 واضح رہے کہ گرین میٹرز کیساتھ اینوائس، گیٹ پاس اور انسپکشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم اضافی قیمت ادا کرنے کے باوجود پندرہ روز تک میٹرز ملنے لگے ہیں، لیسکو نے پندرہ اکتوبر تک گرین میٹرز لگانے کی اجازت دے رکھی ہے،پابندی کے باوجود گرین کی بجائے اے ایم آئی میٹرز نصب ہوں گے جن میں بھی سولر سسٹم میں امپورٹ ایکسپورٹ یونٹس کا سافٹ ویئر موجود ہے۔

مزیدخبریں