قیصر کھوکھر: پنجاب کی حکومت نے لاہور کی ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کے ڈیپارٹمنٹل کورس پر جانے کے سبب سید موسی رضا کو لاہور کا ڈپٹی کمشنر بنا دیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کوکورس پر بھیج دیا گیا۔ رافعہ حیدر کی جگہ سید موسیٰ رضا کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا۔
پنجاب کے ایس اینڈ ڈی اے جی ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کئی اور بیوروکریٹس کے تبادلے اور تقرر کئے گئے ہیں۔ اورنگزیب حیدرکو ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیا گیا۔
محمدوسیم کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کردیا گیا ہے۔ ندیم ناصر کوڈپٹی کمشنر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔شفقت اللہ مشتاق کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کر دیا گیا ہے۔ سروش فاطمہ شیرازی کو ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کردیا گیا ہے۔ عبداللہ نیئر شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مواصلات تعینات کیا گیا ہے۔
ایس اینڈ ڈی اے جی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد خان کو کورس پر بھیج دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔ ان تقرر اور تبادلوں کے احکامات پر فوری طور سے عمل درآمد کیا جائے گا۔