لاہور میں ایک دن کے اندر سینکڑوں  ٹریفک حادثات

12 Aug, 2024 | 09:21 PM

اسرار خان : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 241 ٹریفک حادثات کے دوران 293 افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 241 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 293 افراد زخمی ہوئے ۔

 96 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 197 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔

مزیدخبریں